مریم لائٹ پھر چلی گئی

لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈال، ٹاپ ٹرنڈ بن گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 10 مئی 2017 19:45

مریم لائٹ پھر چلی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2017ء) لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام نے ٹوئٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی کو تنقید کا نشانہ بنا ڈال ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز باقاعدگی سے سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورتحال جاننے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران انہیں عوام کی سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ مریم نواز کیساتھ یہی کچھ آج بھی ہوا جب لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام نے ٹوئٹر پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹوئٹر پر متحرک صارفین کی جانب سے مریم لائٹ پھر چلی گئی کا ٹرینڈ چلا کر وزیراعظم کی صاحبزادی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :