کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشن 11 مئی کو بند رہیں گے

بدھ 10 مئی 2017 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی سٹیشن 11 مئی کو بھی بند رہیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق فیلڈ سے گیس کی کم فراہمی کے باعث سی این جی سٹیشنز کے لئے گیس سپلائی ممکن نہیں، اس لئے جمعرات کو کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی سٹیشن بند رکھے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے 12 مئی بروز جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھلے رکھے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :