پاکستان ، ایران کے درمیان گہرے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جائیں۔عرفان صدیقی
سعدی شیرازی اورعلامہ اقبال جیسی شخصیات اور ان کے افکار کی صورت میں ہمارے پاس ایک بڑا مشترکہ ورثہ موجود ہے مشیر وزیراعظم عرفان صدیقی سے ایران کے کلچرل قونصلر شہاب الدین درائی کی ملاقات ایران کے کسی بڑے شہر میں ہفتہ ثقافت منائیں،ایرانی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ شہاب الدین درانی کی پیشکش مشیر وزیراعظم نے ایران میں ہفتہ ثقافت منانے کی تجویز پر ابتدائی تیاریوں کے لئے کمیٹی قائم کردی
بدھ 10 مئی 2017 22:10
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے عوام کے درمیان علمی وادبی رشتوں کو پروان چڑھانے کے لئے مختلف پروگرام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے خطاطی، اردو اور فارسی کتابوں کے دونوں زبانوں میں تراجم اور اہل علم وادب کے تبادلوں کے حوالے سے سرگرمیوں میں اضافہ پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ثقافتی تعلقات میں فروغ کے لئے مختلف تجاویزکاتبادلہ کیاجاسکتا ہے۔ شہاب الدین درائی نے مشیر وزیراعظم کی جانب سے خیرسگالی کے جذبات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ایران بھائی ہیں اور دونوں کے درمیان تعلقات کی بہتری اور قربت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ثقافتی شعبہ میں تعاون اور علم وادب کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششیں نہایت مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ پاکستان ایران کے کسی بڑے شہر میں ہفتہ ثقافت منائے جس کے لئے ایرانی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ عرفان صدیقی نے اس پیشکش پہ شکریہ ادا کرتے ہوئے ابتدائی تیاریوں کے لئے ایک کمیٹی قائم کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.