29اپریل کو ڈان لیکس پر کیے جانے والا ٹوئیٹ واپس لیتے ہیں، آئی ایس پی آر

ٹوئیٹ کسی فرد یا ادارے کو نشانہ بنانے کیلئے نہیں تھا، پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے، میجر جنرل آصف غور

بدھ 10 مئی 2017 22:10

29اپریل کو ڈان لیکس پر کیے جانے والا ٹوئیٹ واپس لیتے ہیں، آئی ایس پی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ طے پاگیا ہے، 29اپریل کو ڈان لیکس پر کیے جانے والا ٹوئیٹ واپس لیتے ہیں، ٹوئیٹ کسی فرد یا ادارے کو نشانہ بنانے کیلئے نہیں تھا، پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ڈان لیکس پر کیے جانے والے ٹوئیٹ کو واپس لیتے ہیں،29اپریل کو کیے جانے والا ٹوئیٹ کسی سرکاری شخصیت یا دفتر کے خلاف نہیں تھا، ترجمان کے مطابق ڈان لیکس رپورٹ کے پیرا 18کی تمام شکوں کو وزیراعظم نے منظور کر لیا اس لیے اب 29اپریل کا ٹوئیٹ بے معنی ہو گیا ہے، پاک فوج آئین پاکستان کی عملداری کیلئے پرعزم ہے اور جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :