اسپاٹ فکسنگ کیس،شرجیل خان نے ٹریبونل کو جواب جمع کرادیا

جواب میں سابق کرکٹرز محمد یوسف، ڈین جونز اور صادق محمد کے بیانات بھی بطور مبصر شامل کیے گئے ہیں،وکیل شرجیل خان

بدھ 10 مئی 2017 23:01

اسپاٹ فکسنگ کیس،شرجیل خان نے ٹریبونل کو جواب جمع کرادیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) معطل کرکٹر شرجیل خان نے محمد یوسف، ڈین جونز اور صادق محمد کے بیانات کی روشنی میں پی سی بی کے ثبوتوں کا جواب دے دیا۔پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی 6 شقوں کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کرکٹر شرجیل خان نے خود پر لگے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے نہ صرف اے سی یو کی تحقیقات پر سوالات اٹھائے دیئے بلکہ آئین پاکستان سے متصادم شقوں پر بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل خان کے وکیل شیگان اعجاز کے مطابق ٹربیونل میں جمع کرائے گئے جواب میں تین سابق کرکٹرز محمد یوسف، ڈین جونز اور صادق محمد کے بیانات بھی بطور مبصر شامل کیے گئے ہیں۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے شرجیل خان کے جواب کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معطل کرکٹر نے خالد لطیف کے ہمراہ بکی سے ملاقات کا اعتراف کرلیا ہے۔ شرجیل خان کے جواب پر پی سی بی ٹربیونل اپنا جواب 13 مئی کو جمع کرائے گا جس کے بعد 15 مئی کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :