زرداری اپنے بیٹے اور نوازشریف اپنی بیٹی کو آگے لاناچاہتے ہیں زرداری نے سندھ کو تباہ وبربادکردیا ہے، حلیم عادل، لیاقت جتوئی

زرداری بتائے 17شگرملز کہاں سے بنائیں ۔کرپشن کرکے مال جمع کرکے دینے والے دوست پیارے ہیں زرداری کو فریال ٹالپر نے کرپشن کی ایک اور نئی بنیاد رکھ کر باردانہ مراکز سے اتھاکر بیچ دیں پی ٹی آئی سندھ میں زرداری کی بادشاہت ختم کردیگی کرپٹ آدمی کو تاج پہنائے گئے ڈاکٹرعاصم پر کرپشن کا بھی بڑادھبا لگا ہے، مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 10 مئی 2017 23:11

زرداری اپنے بیٹے اور نوازشریف اپنی بیٹی کو آگے لاناچاہتے ہیں زرداری ..
کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کہا ہے کہ زرداری اپنے بیٹے اور نوازشریف اپنی بیٹی کو آگے لاناچاہتے ہیں زرداری نے سندھ کو تباہ وبربادکردیا ہے زرداری بتائے 17شگرملز کہاں سے بنائیں ۔کرپشن کرکے مال جمع کرکے دینے والے دوست پیارے ہیں زرداری کو فریال ٹالپر نے کرپشن کی ایک اور نئی بنیاد رکھ کر باردانہ مراکز سے اتھاکر بیچ دیں پی ٹی آئی سندھ مین زرداری کی بادشاہت ختم کردیگی ۔

شرجیل میمن جیسے کرپٹ آدمی کو تاج پہنائے گئے ڈاکٹرعاصم پر کرپشن کا بھی بڑادھبا لگا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 24مئی کے متوقع دورے کے حوالے سے حال ہی میں دادوکے جلسہ میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سابقہ ڈی آئی جی اکبرخان بنگوارکے ہمراہ گائوںملیرمیں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی نے سندھ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ،شہداء کے نعرے لگانے والوں نے شہیدوں کے مشن تک کوبیچ دیا اس وقت پی پی نہیں زرداری پارٹی ہے شہداء کا خاندان پی پی سے باہر ہے سندھ میں لوگ بھوک اورپیاس مررہے ہیں پی پی حکومت کرپشن کے سواکچھ نہیں کررہی ہے دادوجلسہ عام سے پی پی پریشان ہوگئی ہے سندھ میں عام انتخابات میںہرحلقہ پر امیدوار کھڑاکریں گے کرپشن کرکے بتوں کو شکست دیں گے عمران خان کے سندھ میں15جلسے ہونے جارہے ہیں۔