حکومت صرف معاونت کرسکتی ہے کسی کو کاروبار لگا کر نہیں دے سکتی ، شاہد خاقان عباسی

لوڈ شیڈنگ نومبر میں ختم ہو جائے گی، آج ملک میں بجلی، کھاد کے کارخانے اور گھریلو صارفین کے لئے گیس موجود ہے، وزیر پٹرولیم

بدھ 10 مئی 2017 23:23

حکومت صرف معاونت کرسکتی ہے کسی کو کاروبار لگا کر نہیں دے سکتی ، شاہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2017ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت صرف معاونت کر سکتی ہے کسی کو کاروبار لگا کر نہیں دے سکتی۔ لوڈ شیڈنگ نومبر میں ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو بے شمار مسائل تھے آج ملک میں بجلی، کھاد کے کارخانے اور گھریلو صارفین کے لئے گیس موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ داسو، نیلم ، جہمل خصوصاً سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ہو گا رواں سال ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو گی اور نومبر تک لوڈشیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف معاونت کر سکتی ہے کسی کو کاروبار لگا کر نہیں دے سکتی۔(علی)