شریف برادران نے ملکی خزانے کو لوٹا ، تمام تر توانائیاں ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیں، نواب زادہ ہمایوں خان

بدھ 10 مئی 2017 23:27

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئررہنماء نواب زادہ ہمایوں خان جوگیزئی نے کہاہے کہ شریف برادران نے ملکی خزانے کو شیر مادر سمجھ کر لوٹا اور تمام تر توانائیاں ذاتی مفاد کیلئے استعمال کئے ،پاکستان تحریک انصاف عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی ۔وہ بدھ کو صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قومی وسائل کو لوٹنے اور عوامی حقوق غضب کرنے والے ڈاکو حکمرانوں کا آخری حد تک تعاقب جاری رکھیںگے اور پانامہ کیس کو کسی صورت پس منظر میں نہیں جانے دینگے ،پاکستان تحریک انصاف لٹیرے حکمرانوں سے عوام کی محرومیوں کا حساب لے گی اور عوامی حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے کسی بھی سطح پر عوام کی حق تلفی نہیں ہونے دے گی ،وطن عزیز میں روزبروز مہنگائی کا گراف بلند ہورہاہے ،جس کے باعث محنت کش طبقہ غربت کی انتہائی لکیر کو عبور کررہاہے انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ اور حق تلفیوں کا دور ختم ہونے والاہے اور وہ دن دور نہیں جب انشاء اللہ پاکستان کے مفلوک الحاق عوام غاصب اور لٹیرے حکمرانوں سے نجات حاصل کرلینگے اور مکل سے لاقانونیت کا خاتمہ ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :