آصف زرداری سے خورشید احمد شاہ اوردیگررہنمائوں کی ملاقاتیں ، پارلیمنٹ کے اندر پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی سمیت دیگرامورپر تبادلہ خیال

بدھ 10 مئی 2017 23:31

آصف زرداری سے خورشید احمد شاہ اوردیگررہنمائوں کی ملاقاتیں ، پارلیمنٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے اندر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی کارکردگی پر تبادلہ خیال ہوا۔

سابق صدر سے پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے بھی ملاقات کے دوران نئی تنظیم سازی اور پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تنویر اشرف کائرہ بھی ان کے ساتھ تھے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے بھی ملاقات کی اور ملک کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔ آصف علی زرداری نے آج مصروف دن گزارا۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر شیری رحمن نے ملاقات کرکے سینیٹ کے اندر پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کے رہنمائوں انور سیف اللہ، سید ظاہر شاہ، فیصل کریم کنڈی، خانزادہ خان اور زیشان خان نے بھی ملاقات کرکے خیبرپختونخوا میں پارٹی کو منظم کرنے اور پارٹی کے صدر کے دورہ خیبرپختونخوا کے بارے تیاریوں سے آگاہ کیا۔