پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے یو ایس ایڈ کے نئے مشن چیف کی ملاقات، پاکستان میں صحت ، تعلیم ، توانائی ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر گفتگو ،پاکستانی سفیر نے یو ایس ایڈ کے منصوبوں کو سراہا

یو ایس ایڈ پاکستان میں 2ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے،منصوبوں سے صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی، جیری بیسن

جمعرات 11 مئی 2017 12:15

پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے یو ایس ایڈ کے نئے مشن چیف کی ملاقات، پاکستان ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مئی2017ء) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری سے یو ایس ایڈ کے نئے مشن چیف نے پاکستانی سفارتخانے میں ملاقات کی جس میں پاکستان میں صحت ، تعلیم ، توانائی ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ،پاکستانی سفیر نے یو ایس ایڈ کے منصوبوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کوپا کستانی سفیر اعزاز چوہدری سے یو ایس ایڈ کے نئے مشن چیف نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں صحت ، تعلیم ، توانائی ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی ،پاکستانی سفیر نے یو ایس ایڈ کے منصوبوں کو سراہا۔

نئے مشن جیری بیسن اور اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر بل ہمنگ نے بریفنگ دی ۔پاکستان کیلئے نئے مشن نے یو ایس ایڈ کے پروگراموں سے متعلق آگاہ کیاجیری بیسن نے کہاکہ یو ایس ایڈ پاکستان میں 2ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ منصوبوں سے صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی ۔اس موقع پر اعزاز چوہدری نے کہاکہ یو ایس ایڈ کے منصوبے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنائیں گے۔