بھارتی شوٹنگ ٹیم 12 گھنٹے تک اپنے ملک میں اپنے ہی ایئرپورٹ پر محصوررہی

جمعرات 11 مئی 2017 11:57

بھارتی شوٹنگ ٹیم 12 گھنٹے تک اپنے ملک میں اپنے ہی ایئرپورٹ پر محصوررہی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) بھارتی قومی شوٹنگ ٹیم کو اپنے ملک میں ہی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں ایئرپورٹ حکام نے 12 گھنٹے سے زائد دیر تک ایئرپورٹ پر روک ملک میں داخل نہیں ہونے دیا۔شوٹنگ ٹیم دہلی ایئرپورٹ پہنچی تو کسٹم حکام نے انہیں گن اور اسلحے سمیت ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

انڈین نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے ترجمان راجیو بھاٹیہ نے بتایا کہ ٹیم کو 12 گھنٹے زائد دیر تک ایئرپورٹ پر رکنا پڑا اور اس وقت تک ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ملی جب ان کے کاغذت بن کر نہیں آئے ،ْجن کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ پر روکا گیا ان میں کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ گرپریت سنگھ بھی شامل تھے۔

بیرون ملک سے وطن واپس آنے والی ٹیم کو کہا گیا کہ ان کے اسلحے اور دیگر سامان کو کلیئر کرنے کیلئے جس کسٹم آفیشل کو ہونا چاہیے وہ موجود نہیں حالانکہ ٹیم نے بارہا ان سے کہا کہ انہوں نے تمام تر قانونی معاملات کی پیروی کی ۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم اس وقت شوٹنگ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے کہ جس کا آغاز 17 مئی سے میونخ میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :