پاکستان رواں برس ایشین یوتھ ایتھلیٹکس چمپئن شپ اور کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کرے گا

چمپئن شپ رواں ماہ 20 مئی کو تھائی لینڈ میں شروع ہو گی جس میں دو ایتھلیٹکس وقار یونس اور حسن رضا ملک کی نمائندگی کریں گے کامن ویلتھ یوتھ گیمز 19 جولائی سے بہاماس میں شروع ہوں گے

جمعرات 11 مئی 2017 11:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) پاکستان رواں برس شیڈول ایشین یوتھ ایتھلیٹکس چمپئن شپ اور کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں شرکت کریگا۔

(جاری ہے)

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) کے صدر میجر جنرل اکرم ساہی کے مطابق ایشین یوتھ ایتھلیٹکس چمپئن شپ رواں ماہ 20 مئی کو تھائی لینڈ میں شروع ہو گی جس میں دو ایتھلیٹکس وقار یونس اور حسن رضا ملک کی نمائندگی کریں گے، انہوں نے بتایا کہ وقار یونس 100 میٹر دوڑ اور لانگ جمپ جبکہ حسن رضا 400 میٹر دوڑ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ یوتھ گیمز 19 جولائی سے بہاماس میں شروع ہوں گے جس میں چار ایتھلیٹس شرکت کریں گے جن میں تحریم عالم، عائشہ عمران، وقار یونس اور حسن رضا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی تمام تر توجہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلئے بھیج کر ان کی صلاحیتوں میں نکھار لانے پر مرکوز ہے۔