پاکستان اور غزہ کے بعد مصر میں آگ سے بال کاٹنے کا رجحان

یوٹیوب پر پاکستانی حجام کی آگ سے بال کاٹنے کی ویڈیو دیکھ کر کام سیکھا،مصری سیلون کے مالک کی گفتگو

جمعرات 11 مئی 2017 13:49

پاکستان اور غزہ کے بعد مصر میں آگ سے بال کاٹنے کا رجحان
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوبی علاقے میں واقع ایک ہیئر سیلون میں بالوں میں آگ بھڑکا کر حجامت بنائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سیلون کے مالک محمد حنفی عرٴْف محمد الخواجہ نے ایشیا کے دوسرے ممالک میں اس طریقہ کار کو دیکھا تھا جس کے بعد اس نے بال کاٹنے کا یہ خطرناک طریقہ مصر میں متعارف کرا دیا۔محمد نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ وہ یوٹیوب اور انٹرنیٹ پر روزانہ بال کاٹنے سے متعلق جدید ترین رجحانات اور فیشن کے بارے میں معلومات حاصل کرتا ہے۔ اس نے یوٹیوب پر ایک پاکستانی حجام کی وڈیو دیکھی جو اپنے گاہکوں کے بالوں میں آگ بھڑکا کر ان کو کاٹتا ہے۔

متعلقہ عنوان :