صومالیہ میں قحط سالی سے نمٹنے کے لیے لندن میں عالمی اجلاس

اجلاس میں دنیا کے اس غریب ترین ملک میں استحکام لانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بحث کی جائے گی

جمعرات 11 مئی 2017 13:49

صومالیہ میں قحط سالی سے نمٹنے کے لیے لندن میں عالمی اجلاس
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) برطانیہ میں صومالیہ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی اجلاس لندن میں شرو ع ہوگیا۔برطانوی میڈیا نے بتایاکہ اس دوران دنیا کے اس غریب ترین ملک میں استحکام لانے کے لیے ممکنہ اقدامات پر بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 2012 ء میں بھی لندن میں اسی موضوع پر ایک اجلاس ہوا تھا۔ تاہم گزشتہ اجلاس کے بعد سے آج تک اس وسطی افریقی ملک میں الشباب کی دہشت گردانہ کارروائیاں پہلے کی طرح جاری ہیں۔ اقوام متحدہ نے صومالیہ میں بھوک اور خشک سالی سے خبردار کیا ہے۔ چھ سال پہلے ایسے ہی حالات میں ڈھائی لاکھ صومالی باشندے ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :