اسرائیل کا غرب اردن میں نئی یہودی کالونی کے قیام کا دفاع، تعمیراتی کام جار ی رکھنے کا اعلان

جمعرات 11 مئی 2017 14:34

اسرائیل کا غرب اردن میں نئی یہودی کالونی کے قیام کا دفاع، تعمیراتی ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) اسرائیلی حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر خالی کی گئی یہودی کالونی کے متبادل نئی یہودی کالونی کے قیام کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نئی کالونی میں تعمیراتی کام جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاھو کے مقرب ذریعے کا کہنا ہے کہ حکومت رواں سال کے آغاز میں خالی کی گئی یہودی کالونی’عمونا‘ کے متبادل نئی کالونی میں متعلقہ محکمے کی طرف سے منظوری کے چار ماہ کے اندر اندر کام شروع کرے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے عمونا کالونی سے نکالے گئے یہودی آباد کاروں کو ایک نئی کالونی فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یہودی آباد کاروں کوبے گھر نہیں ہونے دیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق عمونا کالونی کے متبادل نئی کالونی کے قیام کے فیصلے کو نئی امریکی انتظامیہ کی طرف سے حمایت حاصل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :