فضائی سرحدوں کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم

جمعرات 11 مئی 2017 15:18

فضائی سرحدوں کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ فضائی سرحدوں کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے‘ انسداد دہشت گردی کے جاری آپریشن میں پاک فضائیہ نے بہترین کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں ایئرچیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فضائی سرحدوں کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردار قابل تعریف ہے۔ انسداد دہشت گردی کے جاری آپریشن میں پاک فضائیہ نے بہترین کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :