کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

دہشت گرد شہریوں کو شہید کرنے اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث تھے‘ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور سیدو شریف حملے میں ملوث تھے‘ چاروں دہشت گردوںکو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی

جمعرات 11 مئی 2017 16:34

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4خطرناک دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی‘ دہشت گرد شہریوں کو شہید کرنے اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث تھے‘ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور سیدو شریف حملے میں بھی ملوث تھے‘ چاروں دہشت گردوںکو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سنگین جرائم میں ملوث چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

دہشت گرد شہریوں کو شہید کرنے اور تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے میں ملوث تھے۔ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور سیدو شریف حملے میں بھی ملوث تھے۔ چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی تھی۔ پھانسی پانے والوں میں بخت امیر‘ اصغر خان‘ محمد نواز اور مشتاق احمد شامل ہیں۔ چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔