ٹریفک حادثےمیں زخمی رہنماءپیپلزپارٹی فیصل صالح حیات ہسپتال سےڈسچارج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 11 مئی 2017 17:22

ٹریفک حادثےمیں زخمی رہنماءپیپلزپارٹی فیصل صالح حیات ہسپتال سےڈسچارج
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11مئی2017ء) : پیپلزپارٹی کےمرکزی رہنماء فیصل صالح حیات کوہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا،ایک ہفتہ قبل موٹروے پرٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئےتھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق الائیڈاسپتال فیصل آباد نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء فیصل صالح حیات کو ڈسچارج کردیا۔جبکہ ڈرائیورالائیڈاسپتال میں ابھی بھی زیرعلاج ہے۔ ڈاکٹرز کاکہناہے کہ فیصل صالح حیات اب باکل ٹھیک اورصحت مندہیں،تاہم ابھی انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہے۔ واضح رہےفیصل صالح حیات ایک ہفتہ قبل موٹروے پرٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئےتھے۔