وزیراعظم اور آرمی چیف کے دفاتر نیپیمرا ملازمین کے تحفظ اور روڑے اٹکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا ریجنل منیجرز کانفرنس میں خطاب

جمعرات 11 مئی 2017 19:09

وزیراعظم اور آرمی چیف کے دفاتر نیپیمرا ملازمین کے تحفظ اور روڑے اٹکانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دفاتر نیپیمرا میں کام کرنے والے ملازمین کی جان ومال کے تحفظ اور ریاستی امور کی بجا آوری میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

وہ جمعرات کو ریجنل منیجرز کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیمراابصار عالم نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیمرا ملازمین کو ملنے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ تحقیقات کا آغاز بھی ہوگیا ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے ۔ واضح رہے کہ پیمرا چیئرمین نے 8مئی کو ایک پریس کانفرنس کے دوران پیمرا آفیسرز کو ملنی والی دھمکیوں سے میڈیا کو آگا ہ کیا تھا ۔ انہوںنے وزیرِ اعظم ، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف سے ادارے کے ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :