پشاور میں شمالی وزیرستان متاثرین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب سے گورنر ہاوس تک مارچ کیا

جمعرات 11 مئی 2017 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) پشاور میں شمالی وزیرستان متاثرین نے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب سے گورنر ہاوس تک مارچ کیا۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان، ڈانڈے درپہ خیل کے متاثرین نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپسی کیلئے پانچ ماہ پہلے ٹوکن جاری کئے گئے لیکن تاحال انکی واپسی ممکن نہیں ہوئی۔ مظاہرین نے گورنر ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انکے گھروں کی مسماری کو فوری طور پر بند کیا جائے اور واپسی کا شیڈول بھی فوری طور پر جاری کیا جائے۔