لاہور ہائیکورٹ،منی لانڈرنگ پر شریف برادران اور اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی کی درخواست فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری

جمعرات 11 مئی 2017 20:28

لاہور ہائیکورٹ،منی لانڈرنگ پر شریف برادران اور اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے منی لانڈرنگ پر شریف برادران اور اسحاق ڈار کیخلاف کارروائی کی درخواست فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیے ۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف سمیت دیگر شخصیات منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف کیخلاف 1996ء سے ہائیکورٹ میں یہ درخواست زیر سماعت ہے جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا درخواستگزار کے مطابق نواز شریف سمیت دیگر شخصیات کیخلاف منی لانڈرنگ کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے اور نواز شریف کے الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔ عدالت میں شریف خاندان اور وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے نواز شریف، شہباز شریف، اسحاق ڈار اور چودھری نثار سمیت وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے تمام فریقین کو 22 جون تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔(ایم خالد)