لاہور, چیئرمین پیمرا کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست 15 مئی تک جواب طلب

جمعرات 11 مئی 2017 20:29

لاہور, چیئرمین پیمرا کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست 15 مئی تک جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر ابصار عالم سے 15 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے پریس کانفر کر کے عدالتوں پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی اس کے علاوہ ان کا یہ اقدام خود پیمرا کے کوڈ آف کنڈکٹ کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ابصار عالم نے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے حکم امتناعی جاری کرنے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے لہٰذا عدالت چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ (ایم خالد)

متعلقہ عنوان :