ٹنڈوالہ یار:2 روز قبل اسکول سے اغواہ ہونیوالا 5 سالہ بچہ کواٹر اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد بازیاب

اغواء کرنیوالا ملزم ہلاک جبکہ اسکے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، اغواہ کاروں نے ورثاء سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا

جمعرات 11 مئی 2017 21:15

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) 2 روز قبل اسکول سے اغواہ ہونیوالا 5 سالہ بچہ کواٹر اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد بازیاب، اغواء کرنیوالا ملزم ہلاک جبکہ اسکے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، اغواہ کاروں نے ورثاء سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہیار کی فیاض کالونی میں قائم نجی اسکول کے ون کلاس کا طالب علم 5 سالہ بچہ آریز ولد یاسر قائم خانی اسکول سے گھر نا پہنچا تھا جسکے بعد والدین کو یتشویش ہوئے تو انہونے معلومات کی تو پتہ چلا کہ بچہ اسکول سے گھر جاچکا ہے بچے کو لانے کے لئے اسکے والد نے اپنے ملازم لعل محمد مری کو بھیجا تھا واقع کی بعد اسکا موبائل بھی بند ملا جسکے بعد والد اور ورثاء نے اے سیکشن تھانہ ٹنڈوالہ یار میں رپورٹ درج کرادی تھی اے سیکشن اور اے ڈی آر سی پولیس نے مخفی اطلاع پر کوارٹر اسٹاپ کے قریب ضرار شاہ کے باغ میں ایک الٹو کار کو گھیرے میں لیکر کار وائی کی تو انہوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بچے کو اغواہ کرنیوالااغوا کار جان محمد مری ہلاک ہوگیا جبکہ اس قبضے سے ایک ریپیٹر اور گولیاںبرآمد کرلی گئی ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار شاہجھان پٹھان، اے ڈی آر سی انچارج نیک محمد کھوسو۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اے سیکشن آدم ابڑو میڈیا کو بتا یا کہ ملزم کا تعلق حب چوکی کوھلو کے علاقے سے ہے جبکہ بازیاب ہونیوالے بچے کے والد یاسرقائم خانی نے اے ڈی آر سی کے دفتر میں بچے کے ھمراہ میڈیا کو بتایا کہ میں نے 4 ماہ قبل ہلاک ہونیوالے ملزم کو نوکری پر رکھا تھا اور اس نے ہی میرے بچے کو اغواہ کرلیا جو میری بہت بڑی غلطی تھیایس ایس پی ٹنڈوالہ یار اور اے ڈی آر سی ،اے سیکشن پولیس کی کاروائی کی بدولت آج میرا بچہ با حفاظت بازیاب ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :