پاک فضائیہ کے سربراہ نے فضائیہ کے پرسنیل میں آپریشنل اور نان آپریشنل ملٹری اعزازات تقسیم کیے

جمعرات 11 مئی 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2017ء) ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میںایک پروقا ر تقریب میں پاک فضائیہ کے افسرا ن اورائیرمین کو قابلِ فخر خدمات پر آپریشنل اورنان آپریشنل ملٹری اعزازات دیئے گئے۔اس تقریب کے مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان تھے۔

(جاری ہے)

اس تقریب میںپاک فضائیہ کے 30 افسران کو ستارئہ امتیاز(ملٹری)،22افسران کوتمغہ امتیاز(ملٹری) جبکہ 08 افسران کو اور 03ائیر من کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

09 جونیئر کمیشنڈ افسران کو تمغہ خدمت ملٹری( درجہ اول) عطا کئے گئے۔ یہ اعزازات ان کو پاک فضائیہ میں ان کی بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر دئیے جاتے ہیں جو کہ انہوں نے پاک فضائیہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کی ہوتی ہیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں پاک فضائیہ کے اعلٰی حکام ، افسران اور ائیر مین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :