انڈسٹریل مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی جائے، سید محمود غزنوی

جمعرات 11 مئی 2017 22:01

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2017ء) لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر سیدمحمود غزنوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیاہے کہ صنعتی شعبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے صنعتکاروں اور کمرشل امپورٹرز کو ڈیوٹی فری مشینری درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں سید محمود غزنوی نے کہا کہ کاروباری حالات مشکل ہیں، انڈسٹریل اسٹیٹس میں زمین اور خام مال مہنگے ہیں جس کی وجہ سے صنعتکاروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں جبکہ ریفنڈ میں تاخیر جیسے مسائل بھی ہیں۔

لہذا صنعتی مشینری کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ صنعت سازی کو وسعت ملے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد سے صنعتوں کو ریلیف ملے گا ، پیداوار بڑھے گی اور ملکی برآمدات پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :