کو ئٹہ ،آنے والا وقت جے یو آئی کا ہوگا قوم پرستوں اور سیکولر عناصر نے عوام کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا ہی, اصغر خان ترین

جمعرات 11 مئی 2017 22:41

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما اصغر خان ترین نے جے یو آئی کے سربراہ قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمٰن کے دورہ کوئٹہ اور چمن کے خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ آنے والا وقت جے یو آئی کا ہوگا قوم پرستوں اور سیکولر عناصر نے عوام کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ۔مولانا فضل الرحمٰن کے دورہ کے موقع پر مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

(جاری ہے)

جو کہ خوش آئند اقدام ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان میں آنے والا وزیر اعلیٰ جمعیت علماء اسلام کا ہی ہوگا۔ کیونکہ عوام نے باری باری تمام جماعتوں کو آزما لیا ہے جنہوں نے عوام کو کرپشن مہنگائی ، غربت اور بیروزگاری کے تحفے دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن ہی مدبرانہ پالیسیوں اور دور اندیشی کی بدولت جمعیت علماء ا سلام کا گراف بلوچستان سمیت پورے ملک میں روز بروز بڑھتا جارہاہے ۔موجودہ دور میں تمام دین دار عوام کی توجہ کا مرکز مولانا فضل الرحمٰن اور جمعیت علماء اسلام ہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :