تھر کول اتھارٹی بورڈ کا 29واں اجلاس

ْتھرکول انفرااسٹرکچر اور توانائی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائی:سید مراد علی شاہ

جمعرات 11 مئی 2017 23:05

تھر کول اتھارٹی بورڈ کا 29واں اجلاس
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو وزیراعلی ہاس میں سندھ کول اتھارٹی بورڈ کے 29ویں ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں تھرکول کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے اقدامات اور سالیانہ ترقیاتی پروگرام کے منصوبے کوئلے کے بلاک مختلف کمپنیز/ فرم کے لیے مختص کرنے، چیف انجینئر اور سپرنٹینڈنٹ پوزیشن کی تخلیق وغیرہ پر بحث اور غور کیاگیا ۔

اجلاس میں بورڈ کے ڈائریکٹرز ایم پی ایز غلام قادر چانڈیو، ستار راجپر، چیئرمین منصوبابندی و ترقیات محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری توانائی آغا واصف اور دیگراعلی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ توانائی اور دیگر انفراسٹرکچر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو اقتصادی راہداری منصوبے میں پیشرفت پر خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔اجلاس کو سیکریٹری توانائی آغا واصف نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تھر کول کا بلاک-1 سندھ ریسورسز (پرائیوٹ) لمیٹڈکو 30 سالہ معاہدہ پر دیا گیا ہے۔ بلاک-2 سندھ اینگرو کے پاس، بلاک-3 عائشہ پاور کے پاس ،بلاک-4 چائنیز کے پاس،بلاک-5 یو سی جی (UCG) کے پاس ہے جہاں ڈاکٹر سمر مبارک کام کر رہے ہیں، بلاک-6 سندھ کاربن انرجی کے پاس ، بلاک-7 فوجی فرٹلائزر کے پاس ، بلاک-8 خالی ، بلاک-9 کے لیے امریکن کمپنی نے یاداشت نامے پر دستخط کئے ہیں جبکہ بلاک-10، بلاک-11 اور بلاک-12 خالی ہیں۔بعدازاں سندھ کول اتھارٹی بورڈ نے چیف انجنیئر اور سپرنٹنڈنٹ کی پوزیشن کی دوبارہ نامزدگی کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ عنوان :