چیئر مین سینٹ حکومت سے چینی سفیر کے نئی دہلی میں بیان، افغانستان بارڈر کی صورتحال ، بھارت کے کلبھوشن یادیو کے لئے عالمی عدالت میں جا نے اور سعودی عرب میں ٹرمپ ،نواز شریف ملاقات پر بریفنگ طلب

جمعرات 11 مئی 2017 23:25

چیئر مین سینٹ حکومت سے چینی سفیر کے نئی دہلی میں بیان، افغانستان بارڈر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومت سے چینی سفیر کے نئی دہلی میں سی پیک کا نام تبدیل کرنے اور کشمیر کے حوالے سے بیان، افغانستان بارڈر کی صورتحال ، بھارت کے کلبھوشن یادیو کے لئے عالمی عدالت میں جا نے اور سعودی عرب میں کانفرنس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان کی متوقع ملاقات کے حوالے سے بریفنگ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعراتکے روز سینٹ کے اجلاس میں چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی نے حکومتی وزراء کی موجودگی میں کہا کہ مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو چین کے سفیر کا بھارت میں بیان کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا نام تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ان کے کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیان ، افغانستان اور پاکستان کی بارڈر پر موجودہ صورتحال، بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے مسئلے پر عالمی عدالت میں جانے اور میڈیا کے ذریعے اس بات کا علم ہوا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کو اس حوالے سے خط بھی موصول ہوا ہے اور سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آ رہے ہیں اور وزیراعظم پاکستان نواز شریف بھی شرکت کر رہے ہیں اس پر پیر کے روز ایوان کو بریفنگ دیں گے جس پر ان کو بتایا گیا کہ وہ پیر کو ملک میں نہیں ہوں گے جس پر چیئر مین سینٹ نے کہا کہ ان کی جگہ وزیر قانون زاہد حامد قابل وزیر ہیں وہ اس حوالے سے معلومات لیکر ایوان کو بریفنگ دیں (علی)