شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت بالی وڈ کے سپر سٹارز اور مداحوں کی تیاریاں دھری کے دھری رہ گئیں

گلوکار جسٹن بیبر ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے اختتام کیساتھ ہی بھارت سے واپس روانہ ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 مئی 2017 21:19

شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت بالی وڈ کے سپر سٹارز اور مداحوں کی تیاریاں ..
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی2017ء) گلوکار جسٹن بیبر ممبئی میں اپنے کنسرٹ کے اختتام کیساتھ ہی بھارت سے واپس روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت بالی وڈ کے سپر سٹارز اور مداحوں کی تیاریاں دھری کے دھری رہ گئیں۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ نوجوان امریکی گلوکار جسٹن بیبر کی جانب سے بھارت میں کنسرٹ کرنے کے اعلان کے بعد بھارت میں موجود ان کے لاکھوں مداحوں اور شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت بالی وڈ کے سپر سٹارز نے گلوکار کی مہمان نوازی کیلئے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر ر کھی تھیں۔

جسٹس بیبر بھارت کے شہر ممبئی پہنچنے کے بعد فوری اپنے کنسرٹ کیلئے روانہ ہوئے۔ کنسرٹ کے بعد ان کی مہمان نوازی کیلئے شاندار انتظامات کیے گئے تھے تاہم جسٹن بیبر کنسرٹ کے اختتام کیساتھ ہی فوری ممبئی ائیرپورٹ جا پہنچے اور بھارت سے روانہ ہوگئے۔ جسٹن بیبر کی اچانک روانگی سے شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت بالی وڈ کے سپر سٹارز اور مداحوں کی تمام تیاریاں دھری کے دھری رہ گئیں۔