خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کیلئے یہودی لابی کی جانب سے اربوں روپے کی پیش کش ہوئی تھی: مولانا فضل الرحمان کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعرات 11 مئی 2017 21:32

خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کیلئے یہودی لابی کی جانب ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی2017ء) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کیلئے یہودی لابی کی جانب سے انہیں اربوں روپے کی پیش کش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تہلکہ خیز دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حمایت کرنے کیلئے یہودی لابی نے ان سے 2013 میں رابطہ کیا تھا۔

تحریک انصاف کی حمایت کرنے کیلئے انہیں اربوں روپے کی پیش کش کی گئی تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ جانتے تھے کہ اگر انہیں نے اربوں روپے کی پیش کش قبول کر لی تو پھر خیبرپختونخواہ سے اسلام کا نام و نشاں مٹ جائے گا اسی لیے انہوں نے یہ پیش کش قبول نہیں کی۔