کراچی:اینٹی کرپشن کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت کا اظہار برہمی

عدالت نے ایک بار پھر مفرور ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت18 مئی تک کے لیے ملتوی کردی

جمعرات 11 مئی 2017 23:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ میں اربوں روپے کی کرپشن کیس میں ایک بار پھر مفرور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پیش نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے، ایک بار پھر مفرور ملزمان کے خلاف ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت18 مئی تک کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت میں ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سابق پرنسپل آفیسر زبیر احمد ضمانت پرہیں ٹڈاپ کی25مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر ملزمان کے خلاف اربوں روپوں کی کرپشن کا الزام ہے۔