ارباز اور ملائکہ نے راہیں جدا کرلیں

ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی 18 سالہ شادی کی ناکامی کے بعد باقاعدہ طلاق ہوگئی ارباز کان اور ملائکہ اروڑہ نے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک 14 سال کا بیٹا ہے

جمعہ 12 مئی 2017 11:53

ارباز اور ملائکہ نے راہیں جدا کرلیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی۔ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی 18 سال رفاقت رہی ہے اور دونوں نے اختلافات کے باعث پچھلے سال ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی جب کہ خان فیملی کی جانب سے ملائکہ کو منانے کی بھرپور کوششیں بھی کی گئیں لیکن اب یہ کوششیں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ نے طلاق کے لیے ممبئی کی باندرہ فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور خان فیملی سے بیٹے اور اپنی کفالت کے لیے 15 کروڑ معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی گزشتہ روز معروف گلوکار جسٹن بیبر کے کنسرٹ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جس کے بعد معاملات طے ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا لیکن اب دونوں کے درمیان باقاعدہ طلاق ہوگئی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق دونوں اداکاروں کی جوڑی کا بیٹا ارہان خان اپنی ماں ملائکہ اروڑہ کے پاس رہے گا اور ارباز کو بیٹے سے ملنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ ارباز کان اور ملائکہ اروڑہ نے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک 14 سال کا بیٹا ہے۔

متعلقہ عنوان :