تھر میں رانی کھیت کی بیماری سے مزید 15مور ہلاک

محکمہ وائلڈ لائف تھرپارکر کے پاس صرف ایک گاڑی تھی وہ بھی ناکاراہ ہو گئی ہے، گائوں کے علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامناہے، گیم وارڈن وائلڈلائف

جمعہ 12 مئی 2017 12:18

تھر میں رانی کھیت کی بیماری سے مزید 15مور ہلاک
تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) صحرا تھر میں ایک بار پھر رانی کھیت بیماری پھوٹ پڑی، جس کی وجہ سے مزید 15مور ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ننگرپارکر کے گائوں کیریو دل اور پاٹیا میں مزید15 مور رانی کھیت بیماری میں مر گئے ،جس کے بعدرواں ماہ موروں کے مرنے کی تعداد 470 ہو گئی ہے۔محکمہ وائلڈ لائیف نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے متاثر علاقوں میں 100کی تعداد میں مور رانی کھیت بیماری میں مبتلا ہے ۔

(جاری ہے)

رابطہ کرنے پر وائلڈ لائف کے گیم وارڈن تلوکچند نے بتایا کہ تھر میں موروں رانی کھیت بیماری نہیں مور بھوگ اور پیاس کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلڈ کے لیے محکمہ وائلڈ لائف تھرپارکر کے پاس صرف ایک گاڑی تھی وہ بھی ناکاراہ ہو گئی ہے، جس کے وجہ سے دیہاتی گائوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامناہے۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ محکمہ پولٹری کو چاہیے کہ وہ اپنے ڈاکٹروں کی ٹیمیں لے کے تھر میں موروں کی بیماری کی تصدیق کریں اور ادویات دیں۔

متعلقہ عنوان :