ْوزیر اعظم کے دورہ چین میں چاروں وزرائے اعلیٰ کا ساتھ جانا سی پیک و ملکی ترقی کے لئے اہم ہے ، بھارت کو کلبھوشن کے معاملہ پر عالمی عدالت میں بھی سبکی کا سامنا کرناپڑے گا، بھارتی ایجنٹ کو قانون کے مطابق سزادی جائے گی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 مئی 2017 12:20

ْوزیر اعظم کے دورہ چین میں چاروں وزرائے اعلیٰ کا ساتھ جانا سی پیک و ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ چین میں چاروں وزرائے اعلیٰ کا ساتھ جانا سی پیک منصوبہ و ملکی ترقی کے لئے اہم ہے ، بھارت کو کلبھوشن کے معاملہ پر عالمی عدالت میں بھی سبکی کا سامنا کرناپڑے گا، بھارتی ایجنٹ کو قانون کے مطابق سزادی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سی پیک اور توانائی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم کے دورہ چین میںچاروں وزرائے اعلیٰ کو ساتھ لے کر جانے سے نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کومزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو کلبھوشن کے معاملے پرعالمی عدالت میں بھی سبکی کاسامنا کرناپڑے گا۔

کلبھوشن بھارت کا حاضر سروس سپاہی ہے اور قانون کے مطابق کلبھوشن کو سفارتی رسائی نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں پاکستان کا بھارت کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے اس معاہدہ کے تحت بھی رسائی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کلبھوشن کی سزا کے عمل کو مکمل کر کے سزا پر عمل درآمد کرے تاکہ کلبھوشن کے باب کا خاتمہ کیاجاسکے۔