یورپی یونین نے یوکرائن کے شہریوں کیلئے ویزا کے بغیر یورپ کے سفر کی منظوری دیدی

جمعہ 12 مئی 2017 13:12

یورپی یونین نے یوکرائن کے شہریوں کیلئے ویزا کے بغیر یورپ کے سفر کی منظوری ..
برسلز ۔ 12مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء) یورپی یونین نے یوکرائن کے شہریوں کیلئے ویزا کے بغیر یورپ کے سفر کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ بات یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو نے گذشتہ روز برسلز میں یورپی یونین کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد سماجی میل جول کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری ایک بیان میں کہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے یوکرائن کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔اس اقدام کے بعد یوکرائن کے شہری یورپی یونین کے ممالک کا ویزا کے بغیر سفر کر سکیں گے ۔ یورپین کونسل نے بھی اپنے ایک بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کی ہے ۔