اولین مقصد شہریوں کی حفاظت ہے، بشار الاسد

جمعہ 12 مئی 2017 14:11

اولین مقصد شہریوں کی حفاظت ہے، بشار الاسد
دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2017ء) شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ روس کی طرف سے شام میں محفوظ علاقوں کے قیام کے سبب دمشق اور باغیوں کے مابین مصالحت کے راستے کھل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بشارالاسد نے اقوام متحدہ کی طرف سے جاری امن عمل کو بے ثمر قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شامی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھیں گی۔ بشار الاسد کے مطابق ان کی حکومت کا بنیادی مقصد شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ اپنے ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ اعتدال پسند باغیوں کے ساتھ مصالحت اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ شام کی 6 سالہ خانہ جنگی کے باعث اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :