ملالہ یوسفزئی 2023ءمیں پاکستان میں الیکشن لڑیںگی ۔ مبشر لقمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 مئی 2017 13:40

ملالہ یوسفزئی 2023ءمیں پاکستان میں الیکشن لڑیںگی ۔ مبشر لقمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12مئی 2017ء) :معروف صحافی مبشر لقمان نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی 2023ءمیں پاکستان میں الیکشن لڑیں گے اور ملالہ یوسفزئی کے پاکستان میں الیکشن لڑنے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے لیے پارٹی کا انتخاب ہو رہا ہے اور یہ بھی سوچا جا رہا ہے کہ نئی پارٹی بنائی جائے یا پیپلز پارٹی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شریک چئیر مین کے طور پر شامل کروا کر الیکشن لڑوایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل طاقتوں نے پاکستان کے خلاف فُل ایجنڈا بنا لیا ہے۔ اور اگر ہمارے سپہ سالار سمجھیں کہ انٹرنیشنل دباﺅ ہے اور انہوں نے اس کے خلاف کچھ نپہیں کہنا تو انہیں یہ کام چھوڑ دینا چاہئیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ، جو منی لانڈرنگ کے ملزم ہیں اور پاکستان کا پیسہ باہر لے کر گئے ہیں، نے آگے بھی پاکستان کی قیادت کرنا ہے تو پھر پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔