نیب لاہور کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں 1870ملین کرپشن کیس میں اہم پیشرفت، دو ملزم گرفتار

ملزم چوہدری محمد علی عسکری 10 ،چوہدری محمد عمران کو شالیمار ٹائون سے گرفتار کیا گیا، احتساب عدالت نے 12روزہ ریمانڈ دیدیا

جمعہ 12 مئی 2017 14:38

نیب لاہور کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں 1870ملین کرپشن کیس میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور کی جانب سے متروکہ وقف املاک بورڈ میں ہونے والی 1870ملین کرپشن کیس میں اہم پیشرفت، ملزمان چوہدری محمد علی اور چوہدری محمد عمران کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مرکزی ملزم چوہدری محمد علی متروکہ وقف املاک بورڈ میں گریڈ 20پر وائس چیئرمین کے عہدے پر فائز تھا اور آصف ہاشمی کا قریبی ساتھی تھا۔

(جاری ہے)

نیب لاہور نے ملزم کی گرفتاری عسکری 10سے عمل میں لائی ۔ملزم کی سرپرستی میں اس دوران 200 ملین روپے کی کرپشن کی گئی جبکہ شریک ملزم چوہدری محمد عمران ایم ایس ہائی لنکس میں 5 فیصد کا شیئر ہولڈر ہے،ملزم کو شالیمار ٹائون سے گرفتار کیا گیا۔ملزم چوہدری محمد عمران نیب لاہور کو گزشتہ دو سالوں سے مطلوب تھا۔نیب لاہور کی جانب سے دونوں ملزمان کو گرفتاری کے بعد جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں سے دونوں ملزمان کا 12روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ۔