مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ،15 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

مولاناعبدالغفور حیدری زخمیوں میں شامل ، زخمی قریبی ہسپتالوں میں منتقل ،مولانا عبدالغفور حیدری مستونگ میں مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ‘ دھماکہ سے متعدد گاڑیاں متاثر ‘ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا دھماکہ انتہائی شدید تھا، خیریت سے ہوں شیشہ لگنے سے چوٹیں آئی ہیں،مولانا عبدالغفور حیدری

جمعہ 12 مئی 2017 15:28

مستونگ میں مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ،15 افراد ..
مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ و مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ سے 15افراد جاں بحق جبکہ عبدالغفور حیدری سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ‘ مولانا عبدالغفور حیدری مستونگ میں ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا ‘ دھماکہ میں سڑک کنارے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ‘ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا‘مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ انتہائی شدید تھا۔

میں خیریت سے ہوں شیشہ لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب دھماکہ سی15 افراد جاں بحق جبکہ عبدالغفور حیدری سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مستونگ کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد مستونگ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

مولانا عبدالغفور حیدری مستونگ کے ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔ دھماکے میں سڑک کنارے گزرنے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد جمع کرنا شروع کر دئیے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ انتہائی شدید تھا۔ میں خیریت سے ہوں شیشہ لگنے سے چوٹیں آئی ہیں۔