فیصل صالح حیات حالت بہتر ہونے پر الائیڈ ہسپتال سے ڈسچارج ،ْ لاہور منتقل

جمعہ 12 مئی 2017 16:12

فیصل صالح حیات حالت بہتر ہونے پر الائیڈ ہسپتال سے ڈسچارج ،ْ لاہور منتقل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل صالح حیات کو حالت بہتر ہونے پر الائیڈ ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ،ْ بلٹ پروف ایمبولینس کے ذریعے لاہور پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید فیصل صالح حیات 4مئی کو لاہور سے جھنگ جاتے ہوئے امین پور بائی پاس کے نزدیک ٹریفک حادثہ میں اپنے ڈرائیور قاسم سمیت شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں الائیڈ ہسپتال کے خصوصی پرائیویٹ وارڈ میں شفٹ کیا گیاجہاں ماہر ڈاکٹران کا علاج کر رہے تھے تاہم تین روز قبل ان کا معمولی آپریشن کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز ماہر ڈاکٹرز کے بورڈ نے تفصیلی معائنہ کے بعد انہیں ڈسچارج کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد بلٹ پروف ایمبولینس پر حفاظتی دستہ کی نگرانی میں لاہور بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :