کوئٹہ،ایدھی ایمبولینس ٹرک سے ٹکرا گئی،ڈرائیور جاں بحق، 5 زخمی

جمعہ 12 مئی 2017 16:34

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) کوئٹہ سے لاہور میت کو لے جانیوالی ایدھی کی ایمبولینس ٹرک سے ٹکراگئی ڈرائیور جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ لاہور میت کو لے جانیوالی ایدھی ایمبولینس لورالائی کے قریب ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ایدھی ایمبولینس کے ڈرائیور سید رحمت شاہ موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔