سینئر وزیر طارق فاروق کے احکامات پروزیراعظم سیکرٹریٹ وزراء بلاک قانون ساز اسمبلی میں پارکنگ کیلئے ہیلی پیڈ گراؤنڈ مختص کر دیا گیا، سیکرٹریٹ اور وزراء بلاک کے اندر صرف سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ہی لے جائی جا سکیں گی

جمعہ 12 مئی 2017 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) سینئر وزیر حکومت طارق فاروق کے احکامات وزیراعظم سیکرٹریٹ وزراء بلاک قانون ساز اسمبلی میں پارکنگ کے لئے ہیلی پیڈ گراؤنڈ مختص کر دیا گیا، سیکرٹریٹ اور وزراء بلاک کے اندر صرف سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ہی لے جائی جا سکیں گی، دیگر تمام پرائیویٹ گاڑیاں موٹر سائیکل سیکرٹریٹ ہذا میںداخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی، ٹریفک پولیس سمیت محکمہ پولیس کے اہلکاران تعینات ہر آنے جانے والے شخص سمیت گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سختی سے چیکنگ شروع شناختی کارڈ کا اندراج بھی کیا جانے لگا، ایس ٹی ٹریفک پولیس پیر عالم اور ٹریفک پولیس عملہ متحرک ضلع وزیراعظم سیکرٹریٹ گیٹ سے گاڑیوں کو پارکنگ کی طرف موڑا جانے لگا، پریس فاؤنڈیشن کی طرف سے صحافیوں کو جاری کی گئی گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹ والے حکم سے مستثنٰی تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر حکومت چودھری طارق فاروق کی طرف سے دئے جانے والے احکامات پر ٹریفک پولیس اہلکاران و دیگر سکیورٹی پر تعینات اہلکاران نے سختی سے عمل درآمد شروع کر دیا، وزیراعظم سیکرٹریٹ وزراء بلاک قانون ساز اسمبلی میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے ملازمین اپنی پرائیویٹ گاڑی اور موٹر سائیکل ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں کھڑا کریں گے، فٹ پاتھوں اور دفاتر کے سامنے تمام قسم کی گاڑیوں کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، محکمہ ٹریفک پولیس اور سکیورٹی اہلکاران نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کیمروں کے علاوہ سختی سے چیکنگ کا آغاز کرتے ہوئے ہر آنے جانے والے کے قومی شناختی کارڈ کا اندراج بھی شروع کر دیا ہے،عوام الناس سیاسی و سماجی مذہبی اور ملازمین نے اس حکم کو خوش آئند قرار دیا ہے، اور اس پر پابندی کے حوالے سے ٹریفک پولیس اہلکاران کے کردار پر اور سکیورٹی اہلکاران کی طرف سے کی جانے والی چیکنگ پر بھر پور اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :