ڈنمارک، امام مسجد پر یہودیوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام

امام منظر عبداللہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج ،ہمیں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی،یہودی پادری

جمعہ 12 مئی 2017 16:56

ڈنمارک، امام مسجد پر یہودیوں کے خلاف تشدد پر اکسانے کا الزام
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مسجد کے ایک امام کی اس ویڈیو پر غم و غصہ پایا جاتا ہے جس میں امام نے خطبہ جمعہ کے دوران یہودیوں کو قتل کرنے کی بات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں امام منظر عبداللہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھیں خطبہ جمعہ کے دوران ایک ایسا بیان کرتے ہوئے فلمایا گیا تھا جسے یہود مخالف مانا جاتا ہے۔یہودی برادری کے ایک رہنما نے اس کے رد عمل میں کہا کہ ان کے الفاظ ایک دھمکی ہے۔الفاروق نامی مسجد نے اتوار کے روز اس مذکورہ خطبہ جمعہ کو یوٹیوب اور فیس بک جیسی سماجی ویب سائٹس پر پوسٹ کیا تھا، حالانکہ یہ خطبہ 31 مارچ کو دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :