وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت

مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے خلاف حکومت اور عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ،ْوفاقی وزیر کا بیان

جمعہ 12 مئی 2017 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) وفاقی وزیر سرحدی و ریاستی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے خلاف حکومت اور عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزارت سیفران سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر دہشت گردی کے خلاف حکومت اور عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے تحت ملک میں دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیازآپریشن جاری ہے اور ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلا کر دم لیں گے، واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وفاقی وزیر نے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، وفاقی وزیر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :