ملالہ یوسف زئی کی مستونگ میں ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی مذمت

پاکستانی قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے ،ْدشمن کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،ْ بیان

جمعہ 12 مئی 2017 17:45

ملالہ یوسف زئی کی مستونگ میں ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے مستونگ میں ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستانی قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی نے حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوںنے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ پاکستانی قوم دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خلاف متحد ہے انہوںنے کہاکہ کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردپاکستان کوکمزورکرنا چاہتے ہیں ،ْدشمن کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :