آسٹریلیا کی جانب سے ایدھی لاڑکانہ سینٹر کو تحائف کے طور پر دی گئی 10 وہیل چیئر ز اور کھلونوں کی تقسیم

جمعہ 12 مئی 2017 18:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2017ء) ایدھی ویلفیئر فائونڈیشن آسٹریلیا کی جانب سے ایدھی لاڑکانہ سینٹر کو تحائف کے طور پر دیئے گئے 10 وہیل چیئر اور کھلونے معذور بچوں یاسر نوناری، آزاد جتوئی، دعا عباسی، رضوان منگی، شفقت سومرو، اویس میرانی، راشد جمالی اور فرحان تنیو میں ایدھی کراچی سینٹر کے انچارج علی شیر راجپوت اور ڈویزنل لاڑکانہ کے انچارج سلیم آرائین نے تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معذور بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایدھی سینٹر لاڑکانہ ڈویزن کے انچارج سلیم آرائین نے بتایا کہ فیصل ایدھی کی جانب سے لاڑکانہ سینٹر میں سہولیات کی کمی کا ہر وقت نوٹس لیتے ہوئے ہمیں سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اس مرتبہ سمندر پار سے ایدھی کی جانب سے وہیل چیئر اور معذور بچوں کے لیے کھلونے کے تحائف بھیج کر ان بچوں میں خوشیاں باٹی ہیں جو سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :