میاں رضاربانی، راجہ محمد ظفرالحق اور اعتزاز احسن کامستونگ دھماکے پر اظہار مذمت

جمعہ 12 مئی 2017 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) ء چیئر مین سینیٹ میاں رضاربانی و قائد ایوان سینیٹ راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے مستونگ میںڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو ئے ہیں ۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے اس واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انکے لواحقین کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا بھی کی۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ، دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری مستونگ کے ایک مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے اور دھماکے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ زخمی ہوگئے ہیں ۔سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :