اسپاٹ فکسنگ کیس ، ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی گئی

پی سی بی کرکٹر پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل اور شواہد 26 مئی کو ٹریبیونل کے سامنے پیش کرے گا جس پر ناصر جمشید کو اپنا جواب 9 جون کو جمع کروانا ہوگا

جمعہ 12 مئی 2017 21:18

اسپاٹ فکسنگ کیس ، ناصر جمشید پر فرد جرم عائد کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2017ء) اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید کے وکیل اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں پی سی بی کی جانب سے کرکٹر ناصر جمشید پر لگائے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔کرکٹر ناصر جمشید کے وکیل حسان اقبال اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ناصر جمشید پراینٹی کرپشن کوڈ 2.4.6 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کرکٹر پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل اور شواہد 26 مئی کو ٹریبیونل کے سامنے پیش کرے گا جس پر ناصر جمشید کو اپنا جواب 9 جون کو جمع کروانا ہوگا۔ بورڈ ناصر جمشید کے جواب کی روشنی میں 14 جون کو اپنے مؤقف کی مزید وضاحت کر سکے گا۔ کیس کی حتمی سماعت 30 جون سے روزانہ کی بنیادوں پر شروع ہو گی۔واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار قرار دیا گیا تھا، کرکٹر کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ضمانت پر رہا کیا تھا اور ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا جب کہ تفتیش مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔۔

متعلقہ عنوان :