بھارت کیساتھ کر کٹ سیریز ،پی سی بی چیئر مین شہریار خان اور نجم سیٹھی میں اختلافات سامنے آگئے

نجم سیٹھی نے پی سی بی چیئر مین کے ہوم سیریز بھارت میں کھیلنے کے موقف کی سختی سے مخالفت کر دی پاکستان بھارت کیساتھ اس وقت تک نہیں کھیلے گا جب تک پاکستان کو میزبانی نہیں ملے گی اور اس کے علاوہ بھارت کیساتھ مذاکرات ناممکن ہیں،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کا ٹوئٹر پیغام

جمعہ 12 مئی 2017 21:31

بھارت کیساتھ کر کٹ سیریز ،پی سی بی چیئر مین شہریار خان اور نجم سیٹھی ..
لاہور/کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) بھارت کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گیا اور نجم سیٹھی نے ہندوستان سے سیریز کو پی سی بی کی پالیسی کے خلاف قراردیا ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پاکستان سیریز کھیلنے کیلئے ٹیم ہندوستان بھیجنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم ہندوستان میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں لیکن ہندوستانی کرکٹ بورڈ اپنے ملک میں بھی ہمارے ساتھ اپنی ٹیم کو کھلانے کیلئے تیار نہیں۔تاہم اس معاملے پر پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ٹوئٹر کے ذریعے شہریار خان کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے بھارے سے سیریز کو پی سی بی کی پالیسی کے خلاف قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے ٹوئیٹرپیغام میں کہاہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ اس وقت تک نہیں کھیلے گا جب تک پاکستان کو میزبانی نہیں ملے گی اور اس کے علاوہ بھارت کیساتھ مذاکرات ناممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 کی مفاہمتی یادداشت کے تحت بھارت کو پاکستان ا? کر یا کسی تیسرے ملک میں سیریز کھیلنی ہو گی جس کے بعد ہی ہم بھارت جا کر سیریز کھیلیں گے۔اس سے قبل ہندوستان نے پاکستان کی جانب سے سیریز نہ کھیلنے کا ہرجانہ ادا کرنے کے نوتص کو یکسر مسترد کرتے ہوئے تھا کہ پاکستان سے کوئی قانونی معاہدہ نہیں ہوا تھا لہٰذا وہ کوئی سیریز کھیلنے یا ہرجانہ ادا کرنے کے پابند نہیں۔