اتھلیٹکس فیڈریشن کاایشین یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ اور کامن ویلتھ یوتھ گیمز کیلئے جونیئر اتھلیٹس کو بھیجنے کا فیصلہ

ایشین یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ میںحسن رضا،وقار یونس اورکامن ویلتھ یوتھ گیمز میں بھی تحریم عالم ، ایشا عمران ، وقار یونس اور حسن رضا پاکستان کی نمائندگی کریں گے،میجر جنرل (ر) اکرم ساہی

جمعہ 12 مئی 2017 21:31

اتھلیٹکس فیڈریشن کاایشین یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ اور کامن ویلتھ یوتھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2017ء) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ایشین یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ اور کامن ویلتھ یوتھ گیمز کیلئے جونیئر اتھلیٹس کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر) اکرم ساہی کے مطابق ایشین یوتھ اتھلیٹکس چیمپین شپ 20مئی سے تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں دو نوجوان اتھلیٹس حسن رضا اور وقار یونس پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں وقار یونس 100میٹر اور لانگ جمپ جبکہ حسن رضا 400میٹر ریس میں ایکشن میں دکھائی دینگے ۔ میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے بتایا کہ فیڈریشن نے کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں بھی چار جونیئر اتھلیٹس بھیجے گی جن میں تحریم عالم ، ایشا عمران ، وقار یونس اور حسن رضا شامل ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ نوجوان اور با صلاحیت اتھلیٹس کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر بھی دکھانے کا موقع مل سکے۔

متعلقہ عنوان :